محمد ابو منصور امام ماتریدی ( 853ء-944ء ) نام ونسب پورا نام محمد بن محمد بن محمود ابو منصور ماتریدی سمرقندی حنفی ہے اسلامی فقہ قرآنی تفسیر کے ایک مشہور عالم تھے۔ امام ماتریدی مذہب اہلسنت ماتریدیہ کے بانی ہیں آپ اپنے دور کے علما کرام کے درمیان ایک اعلی مقام کے حامل ہیں۔ ولادت آپ کی تاریخ ولادت کے متعلق کوئی متعین تاریخ تونہیں ملتی مگر علما کرام نے لکها ہے کہ آپ کی ولادت عباسی خلیفہ المتوكل کے عہد میں ہوئی، سمرقند کے قریب ماترید میں پیدا ہوئے۔ ماتریدی نسبت ماتریدی نسبت ہے ماترید کی طرف اور یہ سمرقند ماوراء النهر میں ایک مقام کا نام ہے ، القابات امام أبو منصور الماتريدي کوبهی علما امت نے “امام الہدى” و “امام المتكلمين” و “امام اہل سنت ” وغير القابات سے یاد کیا ،اسلامی الہیات، تفسیر قرآن اور اسلامی فقہ مہارت رکھتے۔ اساتذہ ان کے اساتذہ ابو نصر العياضی ابو بكر الجوزجانی، امام ابو سليمان موسى بن سليمان الجوزجانی، نصير البلخی ،محمد بن مقاتل الرازی ہیں آپ نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا ان سب کی سند امام اعظم ابو حنيفہ النعمان سے ملتی ہے۔